ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں کوروناوائرس تیسرے فیز میں داخل، آنے والے دنوں میں کیا ہونیوالا ہے؟پیشگی خبردار کردیا گیا

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس کس درجے ( کیٹگری )کا ہے ابھی حکومتی سطح پر تعین نہیں کیاجاسکا۔اس وقت ایشیائی ممالک میں ایران کو کورونا سے متاثرین کی فہرست میں سرفہرست دیکھا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کی کیٹگری 2 یعنی دوسرے درجہ دیا جارہا ہے ۔

جبکہ ابھی تک اس بات کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا کہ پاکستان میں وائرس سے ہونے والی شرح اموات کا تناسب کتنا ہے اور پاکستان میں کتنی تیزی سے پھیل رہا ہے اور آئندہ وائرس کے پھیلنے کی رفتار کیا ہو گی تاہم پاکستانی عوام اس وائرس کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بے خبر ہیں،ماہرین کہتے ہیں کہ پاکستان میں وائرس اب تیسرے فیز (مرحلے) میں داخل ہورہا ہے جس میں وائرس کی شدت میں بھی تیزی آجائے گی۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ اٹلی سمیت دیگر یورپی ممالک میں وائرس سے ہونے والی تباہ کاریوں سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یورپی ممالک وائرس کی شدید زد میں ہیں جس کی تباہ کاریوں کا رخ اب پاکستان، ایران بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں ہوگیا ہے،یہ بات درست ہے کہ پاکستان بالخصوص کراچی اور اندرون سندھ میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران وائرس کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونا شروع ہوگیا جو ایک ہولناک صورتحال ہوسکتی ہے، معروف ہیماٹالوجسٹ اور کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے علاج کا دعوی کرنے والے ڈاکٹرطاہر شمسی نے اس وقت پاکستانی ماہرین صحت ڈاکٹروں،فیمیلی فزیشن،پیرامیڈیکل ونرسنگ عملہ ہراہ راست کورونا کے نشانے پر آگیا ہے،ابھی پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات 0.5 فیصد سامنے آرہی ہے جبکہ اٹلی میں 10 فیصد،چین میں 2.7 فیصد،جرمنی میں 0.8 فیصد، اسپین میں 4 فیصد سے زائد شرح اموات کا تناسب سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…