جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر گئی ، مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی تصدیق

datetime 21  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مستند اعداد وشمار کے مطابق 4 ہزار 46 مشتبہ کیسز موجود ہیں۔ تاہم تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 534 ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی ۔

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے افراد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی ہے ۔ قومی سطح پر کئے جانے والے اقدامات پر قوم عمل کرے۔ اسلام آباد میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 ہو گئی ہے ۔ دنیا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد دو لاکھ سے بھی تجاوز کر چکی ہے ۔ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایران سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، آج 33 سو سے زائد زائرین کو مختلف صوبوں کے قرنطینہ سنٹرز میں رکھا گیا ۔ ایران سے واپس آنے والے زائرین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح بہت زیادہ ہے۔ احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ لوگ ایک دوسرے سے کم سے کم دو میٹر کا فیصلہ رکھیں ۔ پاکستان میں 14لیبارٹریز ہیں جہاں کورونا وائرس ٹیسٹ کئے جار ہے ۔ ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ روز نیشنل کورآرڈیشنین کمیٹی تشکیل دی گئی ، جو کہ کورونا وائرس کے صورتحال کو مانیٹرنگ کرے گی۔ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر کے ہیلتھ ورکرز ، ڈاکٹر کی صحت کا خیال رکھا جائے گا اور حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے۔ تمام سٹاف کی صحت کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔ اسی حوالے سے تمام صوبوں کے وزاء اعلیٰ نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر 5 مریض اب تک صحت مند ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظرقومی ایئرلائن پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔پاکستان ایئرلائن نے بھی وائرس کا پھیلائو روکنے کیلیے 22 مارچ سے بیرون ملک جانے والی پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔آج سے پی آئی اے کی کوئی پرواز بیرون ملک کیلیے اڑان نہیں بھرے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کی پابندی کا اطلاق 28 مارچ تک رہے گا۔ترجمان قومی ایئرلائن عبداللہ خان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی ہدایت پرکورونا کے پھیلائوکوروکنے کے لیے پی آئی اے نے تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردیں۔ پابندی کا اطلاق 28 مارچ تک ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو پیش آنے والی دشواریوں کیلئے معذرت خواہ ہیں لیکن پرہیز علاج سے بہتر ہے، مزید معلومات اوربکنگ کی تبدیلی کیلئے پی آئی اے کال سینٹرسے رابطہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…