اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت سندھ نے وفاق سے 2ماہ کے بجلی اور گیس کے بل نہ لینے پر سنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو نے اس ضمن میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے عوام سے دو ماہ تک 300 یونٹ بجلی اور ایک ہزار روپے تک گیس بل وصول نہ کرنے کی اپیل کی ہے،انہوں نے کہا کہ شہری گھروں
تک محدود ہیں اور تمام کاروبار بند ہیں اس صورتحال میں چھوٹے کاروباری افراد،دیہاڑی دار مزدور مشکل وقت سے گزررہا ہے، اس مشکل صورتحال میں صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل سے نبردآزما ہو رہی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خان صاحب بھلے سندھ کو کوئی فنڈ نہ دیں مگر عوام کو ریلیف دیں،انہوں نے کہا وفاقی حکومت پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے تک محدود نہ رہے،سندھ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔ہمارا بھی خیال رکھا جائے