جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرونا 115 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں چار ہزار سے زائد ہلاکتیں ،فرانسیسی وزیر ثقافت اور پیرس ائیرپورٹ چیف میں بھی وائرس کی تصدیق صدر ٹرمپ کے 2 قریبی ساتھیوں میں کرونا کا شبہ

datetime 10  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)کرونا 115 ممالک میں پھیل گیا، دنیا بھر میں چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے، فرانسیسی وزیر ثقافت اور پیرس ائیرپورٹ چیف میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ایران میں 237 اموات جبکہ سعودی عرب میں مزید چار کیسز سامنے آ گئے، اٹلی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

ادھر امریکی صدر سے قریبی رابطہ رکھنے والے دو کانگریس ارکان میں کرونا کا شبہ ہے۔دنیا کے 115ممالک کرونا کی لپیٹ میں آگئے۔ چین میں سترہ ہلاکتوں کے بعد تین ہزار ایک سو چھتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے ووہان کا دورہ کیا۔ چین کے بعد اٹلی کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ایک روز میں 97 افراد ہلاک ہو گئے۔اٹلی میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 463 ہو گئی۔ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا، کروڑوں افراد کی نقل وحرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ مختلف جیلوں میں ہنگاموں کے دوران 6 افراد ہلاک ہو گئے، قیدیوں کے اہل خانہ کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔کرونا سے ایران میں 237 افراد ہلاک، فرانس اور اسپین میں تیس تیس، جاپان میں سولہ، امریکا میں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانسیسی وزیرثقافت اورپیرس ائیرپورٹ چیف میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ادھر امریکی صدر ٹرمپ کے 2 قریبی ساتھیوں کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس کے نامزد چیف تین دن قبل ٹرمپ سے بھی ہاتھ ملا چکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ امریکا میں صدر ٹرمپ سے قریبی رابطہ رکھنے والے کانگریس کے دو ارکان میں کرونا کا شبہ ہے، دونوں ارکان نے خود کو الگ کر لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ری پبلکن رکن ڈوگ کولنز نے ٹرمپ سے ہاتھ ملایا تھا جبکہ میٹ گیٹز نے ٹرمپ کے ساتھ ایئرفورس ون میں سفر کیا تھا۔امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ صدر ٹرمپ کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا یا نہیں، وائٹ ہاوس کے ڈاکٹر سے معلومات لے کر جواب دوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…