اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور ریاستی اداروں کے درمیان سب اچھا نہیں ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ میں اس سطح کی مفاہمت نہیں ۔
البتہ مخاصمت بھی نہیں ۔شریف خاندان اس پر خوش ہیں۔دونوں طرف تحفظات موجود ہیں،عمران خان کا موقف ہے کہ وہ نہیں جائیں گے اور حالات کا مقابلہ کریں گے۔اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ نرمی کی جائے۔