پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سرکاری حج اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ ، ارکان پارلیمنٹ کی سفارش پر 2 ہزار افراد جائینگے،اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پہلی بار کوٹہ مختص

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے سرکاری حج اسکیم میں ارکان پارلیمنٹ کا کوٹہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا اور ارکان پارلیمنٹ کی سفارش پر 2 ہزار عازمین حج پر جائیں گے۔حج پالیسی 2020 مرتب کرلی گئی ہے جو منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

رواں سال حج پیکیج ساڑھے پانچ لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے اور سرکاری حج اخراجات میں گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔دستیاب دستاویز کے مطابق 2020 میں ایک لاکھ 79 ہزار210 پاکستانی حج پر جائیں گے، حج کوٹے کا 40 فیصد حصہ پرائیویٹ حج اسکیم کو دیا جائے گا جبکہ گزشتہ تین سال سے قرعہ اندازی میں ناکام رہنے والے عازمین کو بغیر قرعہ اندازی منتخب کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ میں پیش کی جانے والی حج پالیسی کے مطابق 70 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے دس ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، پہلی بار حج پالیسی میں اووسیز پاکستانیوں کے لیے ایک ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔سرکاری حج اسکیم میں سے ڈیڑھ فیصد ہارڈشپ کوٹہ مختص کیا گیا ہے جو تقریبا 2700 افراد بنتے ہیں۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی درخواست پر 2 ہزار افراد کا کوٹہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی صوابدید ہوگا۔ ارکان پارلیمنٹ کی سفارش پر یہ 2 ہزار عازمین حج پر جائیں گے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے کوٹے اور سرکاری مراعات ختم کرکے میرٹ پر حج قرعہ اندازی کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…