منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بی آرٹی منصوبہ ،سپریم کورٹ نے پختونخوا حکومت کو حیران کن ریلیف دیدیا

datetime 3  فروری‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روک دیا،عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اورتکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے خلاف پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کے پی کے حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے استفسار کیا کہ کیا بی آرٹی منصوبہ مکمل ہونے کی کوئی تاریخ ہے یا نہیں ؟،خیبرپختونخواحکومت نے بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے کی نئی تاریخ دیدی،وکیل صوبائی حکومت نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ 31 جولائی کو مکمل ہوگا،وکیل صوبائی حکومت نے کہا کہ بی آرٹی منصوبے پر 2018 میں کام شروع ہوا،بی آرٹی کا ڈیزائن بھی کئی بار تبدیل ہوا،وکیل خیبرپختونخوا حکومت نے مزید کہا کہ پشاورہائیکورٹ نے مقدمہ میں وہ ریلیف دیا جو مانگا ہی نہیں گیا تھا، درخواست گزارصرف اپنے گھر کے سامنے تعمیراتی کام رکواناچاہتے تھے، عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبے کی تحقیقات سے روکا جائے۔سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ بی آر ٹی منصوبے کی ابتدائی لاگت کتنی تھی ؟منصوبے کی تکمیل کی ابتدائی تاریخ کیاتھی آگاہ کیا جائے ؟عدالت نے بی آر ٹی منصوبے کی مجموعی لاگت اورتکمیل کی تفصیلات طلب کرلیں ،سپریم کورٹ نے صوبائی حکومت کی درخواست منظورکرلی اور ایف آئی اے کو تحقیقات سے روک دیا۔عدالت نے کے پی حکومت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…