جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ایک برابر گریڈ 1سے 22تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ گریڈ کے مطابق تنخواہوں میں کتنے ہزار انکریمنٹ لگے گا ؟ تفصیلات جاری

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری ملازمین کیلئے ناقابل یقین خوشخبری کی نوید سنا دی گئی جس میں تنخواہوں میں ایک لاکھ 64 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے جس کے بعد گریڈ 1 سے لے کر 22 تک کے تمام ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ ہوگا۔جیو نیوز کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں 100 فیصد اضافے کا امکان ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق

ڈاکٹر عشرت حسین کی وفاقی سروس تشکیل نو کمیٹی نے اس حوالے سے اصول فیصلہ کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے وفاقی سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں اور مراعات میں موجود امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نظرثانی شدہ پیکج کے تحت سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ ہو گا۔2017 میں لاگو تنخواہوں کے اسکیل کی بنیاد پر رد و بدل کیا جائے گا، مدت ملازمت کے لحاظ سے بنیادی گریڈ کے پیش نظر تنخواہیں بڑھائی جائیں گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت گریڈ 1 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9 ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا، گریڈ 2 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9 ہزار 300 روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ 19 ہزار روپے سے زائد، گریڈ 3 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9 ہزار 610روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ 21 ہزار 310 روپے اضافہ ہوگا۔گریڈ 4 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 9900 روپے زیادہ سے زیادہ 23 ہزار 100 روپے، گریڈ 5 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 10260 روپے زیادہ سے زیادہ 25260 روپے، گریڈ 6 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 10620 روپے زیادہ سے زیادہ 27240 روپے، گریڈ 7 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 10990 روپے زیادہ سے زیادہ 29290 روپے، گریڈ 8 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 11380 روپے زیادہ سے زیادہ 31480 روپے، گریڈ 9 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں

11770روپے زیادہ سے زیادہ 31480 روپے،گریڈ 10 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 12160روپے زیادہ سے زیادہ 36160روپے کا اضافہ ہوگا۔گریڈ 11 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 12570روپے زیادہ سے زیادہ 38970روپے، گریڈ 12 کے ملازمین کیلئے

کم از کم تنخواہ میں 13320روپے زیادہ سے زیادہ 42120روپے، گریڈ 13 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 14260روپے زیادہ سے زیادہ 45760روپے، گریڈ 14 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 15180روپے زیادہ سے زیادہ 50280روپے، گریڈ 15 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 16120روپے زیادہ سے زیادہ 56020 روپے، گریڈ 16 کے ملازمین کیلئے

کم از کم تنخواہ میں 18910روپے زیادہ سے زیادہ 64510 روپے اضافہ ہوگا۔اسی طرح گریڈ 17 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 30370 روپے زیادہ سے زیادہ 76370روپے، گریڈ 18 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 38350 روپے زیادہ سے زیادہ 95750 روپے، گریڈ 19 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 59210روپے زیادہ سے زیادہ 120210روپے، گریڈ 20 کے

ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 69090 روپے زیادہ سے زیادہ 132230روپے، گریڈ 21 کے ملازمین کیلئے کم از کم تنخواہ میں 76270روپے زیادہ سے زیادہ 146720روپے اضافہ ہوگا۔ سب سے زیادہ اضافہ گریڈ 22 کے ملازمین کیلئے کم سے کم 82380 روپے زیادہ سے زیادہ 1 لاکھ 64 ہزار 560 روپے تک کا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…