شنگھائی تعاون تنظیم !بھارت نے عمران خان کو مدعو کرنے کا اعلان کر دیا

17  جنوری‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی)نئی دہلی حکومت رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کے بھارت میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی کر رہی ہے، جس میں مودی حکومت وزیراعظم عمران خان کو مدعو کرے گی۔بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کے رواں برس اکتوبر میں ہونے والے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے

نئی دہلی میں صحافیوں سے بات چیت میں کہاکہ بھارت رواں برس مختلف ممالک کے سربراہان حکومت کی میزبانی کرے گا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے طے شدہ ضابطے کے مطابق اس اجلاس میں تنظیم کے تمام آٹھ رکن ممالک اور چار مبصر ممالک سمیت بین الاقوامی مکالماتی شراکت داروں کو دعوت دی جائے گی۔فی الحال پاکستانی حکومت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ عمران خان اکتوبر میں اس تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ ماضی میں بعض اوقات اس اجلاس میں شرکت کے لیے سربراہان حکومت کی بجائے وزرائے خارجہ بھی حکومت کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔ تاہم اگر عمران خان اس اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہیں، تو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ بھارت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…