اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

برفباری اوربرفانی تودوں کی زد میں آکر جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 60سے تجاوز ،40سے زائد لاشیں نکال لی گئیں ، نیلم ویلی میں ایمرجنسی نافذ

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیلم (این این آئی) آزاد کشمیر کے ضلع نیلم میں حالیہ برف باری، گلیشئرز اور برفانی تودوں کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 60 سے تجاوز کر گئی، درجنوں مکانات برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

علاقے میں شدید برفباری اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، نیلم ویلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سرگن ویلی کے علاقہ بکوالی ،سرگن سیری،بازار میں جاں بحق افراد کی تعداد پچاس بتائی جارہی جن میں سے چالیس سے زائد لاشیں نکال لی گئیں جبکہ کیل میں پانچ اور ڈھکی چکناڑ میں چھ ،لوات بالا میں ایک، تہجیاں بنتل میں دو ،دودھنیال صبائی میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور اس طرح مجموعی طور پر ساٹھ سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق درجنوں مکانات برفانی تودے تلے دبے ہوئے ہیں علاقے میں شدید برفباری اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے ضلع بھر میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام راجہ عمر طارق کی سربراہی میں تمام انتظامی آفیسر ان کو الرٹ کرتے ہوئے سرگن کیلئے امدادی سامان جن میں ٹینٹ خیمہ جات، گرم کپڑے بستر،راشن اور دیگر ضروری اشیاء بھیج دی ہیں ۔ ڈی ڈی ایم اے شہری،دفاع اور دیگر ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں ۔ ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد کے مطابق نیلم ویلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ انتظامیہ متاثرین کی بحالی اور متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے تمام تر مشینری کے ہمراہ بھرپور کوشش کریگی، ضلع بھر میں ریسکیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ نیلم ویلی کی تاریخ کا درناک ترین حادثہ ہے جو بیک وقت مختلف علاقوں میں پیش آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…