لندن میں پارٹی رہنمائوں سے قرآن پاک پر حلف کیوں لیا؟ خواجہ آصف نے اصل وجہ بتا دی،اپنے اوپر ہونیوالی تنقید کا جواب بھی دیدیا

9  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے انکشاف کیاہے کہ لندن پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت سے متعلق پارٹی فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ ہمیں آرمی ایکٹ ترمیمی بل سے متعلق پارٹی پالیسی تھمادی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس پر پشیمانی نہیں کہ جو لندن سے ہدایت ملیں میں نے اس کو پورا کیا اور (پاکستان) میں پارٹی رہنماؤں کے سامنے سابق وزیراعظم کی بات من و عن بیان کردی۔خواجہ آصف نے اقرار کیا کہ لندن میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات شیئر نہ کرنے سے متعلق قرآن پر حلف لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر کس نے اختلاف کیا اور کس نے حمایت کی، اس کی تفصیلات میں نہیں جانا چاہتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا الیکشن پر اعتراض ہے اور دھاندلی سے منتخب شخص سلیکٹڈ ہوتا ہے۔تاہم وہ اس بات پر جواب دینے سے قاصر رہے کہ اگر ایک منتخب شخص ‘سلیکٹڈ’ تھا تو سلیکٹر کون تھا۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ بل کی حمایت کرنے سے پارٹی نظریہ متاثر نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پارٹی اجلاس میں مجھ پر بہت تنقید ہوئی اور لوگوں نے کہا کہ کون سے میاں صاحب کی بات کر رہے ہیں آپ، میں نے جواب دیا کہ بڑے میاں صاحب کی۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ جو لوگ نواز شریف کے بیانیہ پر تنقید کر رہے ہیں وہ ووٹ کو عزت کی بات کرنے والے نواز شریف کی قربانیاں بھی دیکھیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست میں کوئی راستے بند نہیں ہوتے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ عوامی رائے ہمارے خلاف جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اجلاس میں جو میں نے کہا اس پر سب کو رضا مند کرنے کی کوشش کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز منظور ہونے والے بل سے متعلق پارٹی نے جو فیصلہ کیا میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔مشاورت کے عمل میں مریم نواز کو شامل نہ کرنے پر ان کے ناراض ہونے سے متعلق سوال پر لیگی رہنما نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر قائد اور صدر نے مریم نواز کو مشاورت میں شامل کیا یا نہیں، اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ روز پارٹی کے اجلاس میں چار وہ لوگ جو میرے ساتھ لندن میں موجود تھے انہوں نے میرے موقف کی تائید کی تھی جبکہ الزامات تو لگتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کا اقدام ان کی لیڈر شپ کا معاملہ ہے اور بل کی حمایت کے فیصلے کو یوٹرن نہیں کہوں گا۔’خلائی مخلوق اورووٹ کو عزت کو کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ ‘سیاست میں نظریہ اہم ہوتا ہے جس پر ہم قائم ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…