اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی ایئربیس پر راکٹ حملوں کے بعد ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے بزدلانہ حملے کا متناسب جواب دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ جواب انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے سیلف ڈیفنس میں دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکہ کی اس ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے امریکہ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو نشانہ بنایا تھا۔
دوسری طرف ایرانی میڈیا کے مطابق امریکہ کی جانب سے قاسم سلیمانی کو قتل کیے جانے کے خلاف جوابی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ امریکی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران ان کی فوجوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ حملہ اس ایئر بیس پر کیا گیا جہاں زیادہ تر امریکی فوجی تعینات ہیں۔وائس آف امریکہ کے مطابق عین الاسد ایئر بیس پر شیلنگ کا سلسلہ رک گیا ہے، کلی طور پر 35 راکٹ میزائل داغے گئے ۔