اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے نوٹس پر اضافی بلوں کی مد میں صارفین سے وصول رقم واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کم گیس پریشر والے علاقوں میں اضافی بل بھیجنے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی ،صارفین کو دستیاب گیس پریشر اور موصول ہونے والے بلوں کا عملی طور پر معائنہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشر بلنگ پریشر سے کم نکلے،وزیراعظم نے گیس صارفین پر
اضافی بوجھ ڈالنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔کمپنی صارفین سے وصول کئے گئے 513 ملین روپے کی رقم واپس کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن نے فروری، مارچ2019کیلئے50ملین صارفین کوواپس کردئیے،مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا،وزیراعظم کے نوٹس پر کمپنی نے حقیقی گیس پریشرکے مطابق بلنگ درست کر لی،وزیراعظم نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیاد پرجاری کرنے کی ہدایت کر دی۔