بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نئے سال کا آغاز !متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200ملین ڈالر کی سپورٹ ، حکومت نے بڑااعلان کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم کی معاون خصوصی

برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نئے سال کے آغاز پر متحدہ عرب امارات کے  ولی عہد شیخ محمد زید بن النہان کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا آئینہ دار ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں ولی عہد کا دوسرا دورہ دونوں ممالک کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 200ملین ڈالر کی سپورٹ پاکستان اور یو اے ای کے معاشی تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے،مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امارات کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 150 روز سے جاری سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی متنازع شہریت قانون اور این آر سی پر روشنی ڈالی۔ انہوںنے کہاکہ دونوں راہنماؤں کے مابین امت مسلمہ کے کاز اور مفادات کو تقویت دینے پر گفتگو کے بعد دونوں قائدین نے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…