اسلام آباد (این این آئی)حکومت کو نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 منظور کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور سنجیدہ حلقے اس کو این آر او دینے کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے کہا کہ اس آرڈیننس کے بعد حکومت کا بلاتفریق احتساب کا نعرہ کھوکھلا ہو جائیگا۔ انہوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
سابقہ حکومتیں احتساب نہیں کرتی تھیں لیکن اس حکومت نے قانونی طور پر اسے ختم کردیا۔تجزیہ کار کے مطابق عمران خان نے 50 کروڑ تک کی کرپشن کو قانونی بنا دیا ہے کیونکہ نیب اس سے زیادہ کی بد عنوانی پر کارروائی کرے گا۔امجد شعیب نے کہا کہ نیب کے اختیارات بھی محدود کر دیے گئے ہیں تو آپ کس طرح احتساب کریں گے۔