وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر نامزدگیاں، تقرریاں اور تبادلے، 17 نئے سفیر بھی مقرر، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی

14  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن)وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر نامزدگیاں، تقرریاں اور تبادلے, حکومت نے 21 سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کر دیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام نئی نامزدگیوں، تقرریوں اور توسیع کی منظوری دے دی ہے. دفتر خارجہ سے اہم زرائع کے مطابق حکومت نے 17 نئے سفراء نامزد، ایک کو توسیع اور 3 قونصل جنرل تعینات کیے ہیں.

حکومت کی جانب سے نامزد کردہ 17 نئے سفراء میں بری اور بحری افواج کے دو سابق سینئر افسران بھی سفیر مقرر کئے گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے کئی اہم ممالک میں سفرا اور قونصل جنرل تبدیل کردیئے ہیں جن کی منظوری وزیر اعظم عمران خان نے بھی دے دی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا تبادلہ کر دیا گیا انہیں جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کر دیا گیا ہے۔وزارت خارجہ میں اہم تقرر و تبادلے ہوئے ہیں، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد ہوئے ہیں، رحیم حیات قریشی کو ایران میں پاکستان سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ شفقت علی خان روس میں پاکستانی سفیر ہونگے۔21 سینئر افسران کی سفیر اور قونصل جنرل کے عہدے پر تقرری کی گئی ہے، جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی میں پاکستانی سفیر ہونگے۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان میں سفیر ہونگے۔ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ کے لیے سفیر نامزد کیے گئے ہیں، محمد طارق وزیر کو مانچسٹر میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ ڈی جی کاونٹر ٹیررزم وزارت خارجہ احمد فاروق ڈنمارک کے لیے سفیر نامزد کیے گئے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں سفیر نامزد کیا گیا ہے، ظفراقبال رومانیہ، محمد خالد اعجاز ارجنٹینا میں سفیر تعینات ہونگے۔ میجر جنرل (ر) عمر فاروق برکی اردن، وائس ایڈمرل (ر) اطہر مختار مالدیب میں سفیر تعینات کیے گئے ہیں۔مریم مدیحہ آفتاب بلغاریہ، ڈاکٹر علی احمد آرائیں سنیگال، سردار اظہر طارق کو کرغیزستان میں سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…