بحرین کی جانب عمران خان کیلئے ایسا زبردست اعلان کہ نریندر مودی کے تن بدن میں آگ لگ گئی، پاکستانیوں میں خوشی کی لہر

8  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو بحرین کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’شاہ حماد آرڈر آف رنیسانس‘ سے نوازا جائے گا۔عمران خان کے معاون خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکسانی زلفی بخاری نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ بحرین کے سرکاری دورے پر جائیں گے جہاں انہیں بحرین کے اعلیٰ سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائیگا۔زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کو یہ ایوارڈ سرکاری دورے کے دوران ایک خاص تقریب کے موقع پر دیا جائے گا۔بحرین کے نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے رواں سال کے شروع میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے عمران خان کو بحرین کے دورے کی دعوت دی تھی۔وزیر اعظم خان متوقع طور پر 15 دسمبر سے تین ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ عمران خان اپنے سرکاری دورے کا آغاز بحرین سے کریں گے جہاں وہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ اور شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کریں گے اور بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان اپنے سرکاری دورے میں بحرین کے بعد سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گے جب کہ عمران خان ملائشیا میں اپنے سرکاری دورہ ختم کرنے سے قبل جنیوا میں مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن سلمان آل خلیفہ نے اگست میں بحرین کے دورے کے دوران شاہ حماد آرڈر آف رنیسانس کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…