اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ملاقات، وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے احتساب کا عمل تیز کرنے، کرپشن اور سائبر کرائم پر قابو پانے کی ہدایت کی ہے۔ معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے ملاقات کی ہے۔ عزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان
نے ڈی جی ایف آئی اے کے لئے نیک تمناؤں کا اطہار کرتے ہوئے محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلا امتیاز احتساب تحریک انصاف حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور سائبر کرائم پر قابو پانے اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لئے احتساب کا عمل سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی آئی ایف اے واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ ملک کی بہترین انداز میں خدمت جاری رکھیں گے جبکہ حکومتی ایجنڈا کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔