اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مستحکم کر دیا،نجی ٹی وی کے مطابق عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے پاکستانی معیشت کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ادائیگیوں کی صورتحال بہتر مزید بہتر ہوگی، زرمبادلہ کے ذخائرمیں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھا۔
دریں اثنا مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک منفی سے بدل کر مستحکم کیا ، عالمی ادارے نے پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’’بی تھری‘‘ کے طور پرنئے سرے سےتصدیق کی۔مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی آؤٹ لک میں بہتری ملکی معیشت کو سنبھالنے اور مستحکم بنانے کی حکومتی کوششوں پراعتماد کا اظہار ہے۔ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈا پر گامزن رہے گی۔