اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات
میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو دورہ ایران پر بھی اعتماد میں لیا،ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔