اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کو نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر اعتراض نہیں بلکہ کس بات پر اعتراض ہے؟سینئر صحافی حامد میر نے ساری کہانی بتا دی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر ذیلی کمیٹی نے نیب حکام سے کہا ہے کہ وہ ذیلی کمیٹی کو لکھ کر دیں کہ نواز شریف کے باہر جانے پر انہیں اعتراض نہیں۔

ڈاکٹر ایاز سے بھی کہا گیا ہے کہ جو شریف میڈیکل سٹی کی رپورٹ ہے اس کو آپ قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ نیب کے ارکان اور ذیلی کمیٹی کے ارکان کے درمیان ہونے والی بحث ہے کیونکہ نیب نے واضح الفاظ میں ذیلی کمیٹی کے ارکان کو کہا ہے کہ ماضی میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ نامزد ملزمان کی ضمانت ہوئی ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا جس کے بعد وہ پاکستان سے باہر آگئے ہیں اور وہ واپس بھی آئے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ہم پر دباؤ نہ ڈالا جائے کہ اس حوالے سے ہمیں لکھ کر دیں نیب نے اس حوالے سے کچھ قانونی ڈاکیومنٹ بھی دئیے ہیں۔حامد میر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا زور اس بات پر نہیں کہ نواز شریف جا کر واپس آتے ہیں یا نہیں آتے۔ان کا زور اس بات پر ہے کہ نیب ان کو لکھ کر دے کہ اسے نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ تمام مقدمات نیب کے دائرہ کردہ ہیں۔انہوں نے کہا ای سی ایل سے نام نکالنے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی ہے اور وہ چاہے تویہ اختیار استعمال کر سکتی ہے کیونکہ ماضی میں اس قسم کا اختیار ایگزیکٹو اتھارٹی نے ہی استعمال کیاہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…