اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امام کعبہ نے جے یو آئی (ف) کے رضاکاروں کے لیے غلاف کعبہ کا ایک حصہ بھجوایا ہے۔انصارالاسلام کے رضاکاروں کے لیے تحفہ امام کعبہ فضیلت
الشیخ عبد الرحمٰن السدیس کی جانب سےجمعیت علماء اسلام سعودی عرب کے رہنما عبدالسبحان کے توسط سے بھیجا گیا ہے۔امام کعبہ کی جانب سے بھیجے گئے غلاف کعبہ کے حصے کی انصارالاسلام کے رضاکاروں نے آزادی مارچ دھرنے میں شریک لوگوں کو زیارت بھی کروائی ہے ۔