جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آزادی مارچ ! شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد آزادی مارچ کے جلسے میں پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جلسے سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ شہباز شریف آزادی مارچ کے حق میںنہیں ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ کی آمد نے زیر گردش خبروں کا حصار توڑ کر جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں ان کیساتھ ن لیگی وفد بھی آزادی مارچ میں پہنچا ہے ۔جلسہ گاہ سے خطاب کرتے ہوئے

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہاں موجود لوگوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت اور عمران خان کی کابینہ کو بہا کر لے جائے گا ۔ مولانا فضل الرحمان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس عظیم الشان لوگوں کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کنینٹرز کی سیاست آپ نے شروع کی تھیں آج کنیٹرز کی سیاست آج ختم ہونے جارہی ہے ۔ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھیں مولانا کے جلسے میں لوگوں کو دیکھ آج کہہ سکتا ہوں آج حقیقی تبدیلی آئی ہے ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں  پاکستان مسلم لیگ ن کے علاوہ پیپلز پارٹی رہنما بھی جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں ۔گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن کے میٹرو ڈپو گراؤنڈ میں آزادی مارچ سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے بھی خطاب کیا تھا۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف اور پیپلز پارٹی شیر پاؤ کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے بھی آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کیا تھا۔اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔کراچی سے 27 اکتوبر کو مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شروع ہونے والے آزادی مارچ کا قافلہ گزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…