اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سانحہ تیز گام ایکسپریس پر جہاں پوری قوم صدمے سے دو چار ہے وہیں برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر افسوس کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج نے صدر پاکستان کو
اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ٹرین میں المناک آگ کی خبر سن کر وہ خوفزدہ اور غمزدہ ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہماری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کی ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی تین بوگیوں کو شدید آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔