جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آزادی مارچ۔۔۔!!! پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کر نے کا اعلان , سرکاری سکولوں سے متعلق بھی بڑا فیصلہ سامنے آگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن کے آزادی مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آزادی مارچ کے پیش نظر پرائیویٹ اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے آزادی مارچ کی وجہ سے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر نجی اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایسوسی ایشن حکام کے مطابق اسکولز دوبارہ کب کھولے جائیں گے اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کل شام صورتحال دیکھ کر اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اپوزیشن کا آزادی مارچ کراچی اور ملتان سے ہوتا ہوا لاہور پہنچ گیا ہے ۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے اعلان کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران صوبے کا کوئی سرکاری اسکول بند نہیں ہوگا۔ مشیر تعلیم ضیااللہ بنگش کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لیے ادارے موجود ہیں۔ انہوں نے عوام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اسکول کھلے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف آزادی مارچ کرنے والوں کو حکومت اجازت دے چکی ہے۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…