منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن ہے یا نہیں ؟ ماہر امراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہر سلطان شمسی نے وضاحت جاری کر دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہر امراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہر سلطان شمسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نواز شریف کی بیماری تشخیص ہو گئی ہے اور ان کو لاحق بیماری کا نام اکیوٹ آئی ٹی پی ہے۔ایک انٹرویومیں ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہاکہ شکر ہے کہ نواز شریف کو کینسر نہیں،

انہیں جو مرض ہے وہ قابل علاج ہے۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا بون میرو جانچنے کے لیے ٹیسٹ کیا گیا، نواز شریف کو بون میرو کا کوئی کینسر نہیں ہے، نواز شریف کی بیماری کا علاج اسٹیرائیڈ اور آئی وی آئی جی انجکشن کے ذریعے ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ یہ ادویات ملنے کے بعد مریض کے پلیٹیلیٹس بننا شروع ہو جاتے ہیں، آئی وی آئی جی انجکشن ملنے کے 10 سے 12 روز بعد مریض کے پلیٹیلیٹس تقریباً نارمل ہو جاتے ہیں۔قبل ازیں نواز شریف کا علاج سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے لاہور ہائیکورٹ میں بتایا کہ نواز شریف کی بیماری کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتے تاہم انہیں مختلف مسائل ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی بیماری ہے ، نواز شریف کے گردے بھی خراب ہیں اور دو مرتبہ دل کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کر چکا ہے، انہیں ڈینگی نہیں ہے اور ان کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن ہے

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…