جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کیخلاف بھارتی سازش ایک بار پھر ناکام،چین کے علاوہ کن 2ممالک نے حمایت کا اعلان کردیا؟جانئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلئے گئے پاکستانی وفد نے 39رکنی ایف اے ٹی ایف سے متعلق اداروں اور تنظیموں کے متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں تاکہ پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جاسکے اور پاکستان کیخلاف بھارت کی سازش اس بار بھی ناکام ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو کوئی نیا پلان نہیں دیا جائے گا کیونکہ پچھلے پلان پر عمل کی مہلت مل سکتی ہے۔ پاکستانی حکام کو یہ اعتماد اور یقین ہے کہ تمام معاملات قابو میں ہیں۔ چین، ترکی اور ملائیشیا نے بھارت کی جانب سے کوئی پاکستان مخالف قرارداد کی صورت میں مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے،اب تک خلیجی تعاون تنظیم کے رکن ممالک اور سعودی عرب نے بھی پاکستان کو تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 18اکتوبر تک جاری رہے گاجس میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ پیرس میں مذکورہ اجلاس سے قبل جوائنٹ ورکنگ گروپ کی سفارشات سے پاکستان حکام کو آگاہ کیا گیا۔جوائنٹ ورکنگ گروپ نے پاکستان کو 10نکات کا پابند، مزید 10نکات کا جزوی پابند اور 7کا عدم پابند قرار دیا جن کا تعلق کالعدم تنظیموں کے خلاف تحقیقات، عدالتوں سے سزائوں اور ان پر عمل درآمد سے ہے۔ایف اے ٹی ایف کے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستان کا 5رکنی وفد شریک ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مثبت اقدامات کے بعد خطرات کم ہو گئے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کی نئی رسک اسیسمنٹ اسٹڈی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے بارہ ارکان کے ووٹ چاہئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان کے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…