ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے خود کش دھماکہ میں 20 مرتبہ سزائے موت پانے والے  ملزم کو بری کر دیا،فیصلہ جاری

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ نے آرے بازار راولپنڈی خود کش دھماکہ میں 20 مرتبہ سزائے موت پانے والے  ملزم کو بری کر دیا جبکہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بیس قیمتی جانیں چلی گئیں،

سرکار نے اچھا کیس نہیں بنایا، شہادت قانون کے مطابق نہ ہو تو ہم کیا کریں؟ ملوث ہونے میں ثابت کرنے کیلئے کچھ تو شہادت ہونی چاہیے۔ جمعرات کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم عمر عدیل پر راولپنڈی کے آرے بازار میں خود کش بمبار کی معاونت کا الزام تھا۔ٹرائل کورٹ نے ملزم کو بیس مرتبہ سزائے موت  سنائی تھی جسے  لاہور ہائیکورٹ نے برقرار رکھا، لاہور رجسٹری سے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل  میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ عام دھماکہ نہیں بلکہ اس میں ملک و قوم کے محافظین کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں بیس قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بیس قیمتی جانیں ضائع ہوئیں تاہم سرکار اچھا کیس بنانے میں ناکام رہی، گیارہ ماہ بعد شناخت پریڈ لا رہے ہیں، کیا گیارہ ماہ بعد کسی کی شکل یاد رہتی ہے، جسٹس کھوسہ نے کہاکہ کیا سرکار کو اتنے بڑے بازار میں دو پولیس اہلکاروں کے علاوہ کوئی گواہ نہیں مل سکا، ان گواہوں کی گواہی چار پانچ ماہ بعد لے کر ضمنی کے شروع میں ڈال دی گئی، ہم نے اللہ کے سامنے جواب دینا ہے، شہادت قانون کے مطابق نہ ہو تو ہم کیا کریں؟، ملوث ہونے میں ثابت کرنے کے لیے کچھ تو  شہادت ہونی چاہیے، عدالت ملزم کی بریت کا حکم سناتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…