بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی تمام اپیلیں کسی کام نہ آئیں ،آزادی مارچ لائن آف کنٹرول عبور کرنے کیلئے چل پڑا، بھارتی فوج کی جانب سے شدیدفائرنگ اوربھاری گولہ باری کا خدشہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی تمام اپیلیں نظر انداز،آزاد کشمیر سے ہزاروں افراد قافلوں کی شکل میں مظفر آباد پہنچ گئے ۔ یہ آزادی مارچ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کی کال پر شروع کیا گیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ اس کے شرکاء چکوٹھی سے لائن آف کنٹرول عبور کریں گے۔

تاہم یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مارچ کے شرکاء پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔مظفر آباد پہنچنے والے شرکاء آج اپراڈہ کے مقام پر جمع ہوئے جس کے بعد انہوں نے پیدل سیز فائر لائن کی جانب مارچ شروع کر دیا ہے۔ اس مارچ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور انسانیت سوز مظالم پر عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے۔اس آزادی مارچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف جوان مرد ہی نہیں بلکہ بزرگ، خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے شرکاء کو لائن آف کنٹرول کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ۔ کمشنر مظفر آباد ڈویژن کا کہنا ہے کہ مارچ کرنے والے شرکاء کو لائن آف کنٹرول کے قریب جانے کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ شرکاء پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا خدشہ ہے جس سے بہت سی انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے شرکاء سے بھی اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے گریز کریں ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اہلِ کشمیر کی مدد یا جدوجہد میں ان کی حمایت کی غرض سے جو بھی آزاد کشمیر سے ایل او سی پار کرے گا، وہ بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں مقبوضہ کشمیر میں 2 ماہ سے جاری غیر انسانی کرفیو میں گھرے کشمیریوں کے حوالے سے آزاد کشمیر کے لوگوں میں پایا جانے والا کرب سمجھ سکتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ اہلِ کشمیر کی مدد یا جدوجہد میں ان کی حمایت کی غرض سے جو بھی آزاد کشمیر سے ایل او سی پار کرے گا وہ بھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیلے گا۔ وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ وہ بیانیہ جس کے ذریعے پاکستان پر ’اسلامی دہشت گردی‘ کا الزام لگا کر ظالمانہ بھارتی قبضے کے خلاف اہلِ کشمیر کی جائز جدوجہد سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل او سی پار کرنے سے بھارت کو مقبوضہ وادی میں محصور لوگوں پر تشدد بڑھانے اور جنگ بندی لکیر کے اس پار حملہ کرنے کا جواز ملے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…