’’متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ‘‘ پاکستان کی ترقی کیلئے شاندار منصوبے کا اعلان کردیا، پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی گئی

4  اکتوبر‬‮  2019

دبئی (این این آئی)پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا ہے کہ یو ای اے رواں سال کے اختتام میں پاکستان میں آئل ریفائنری کے منصوبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔عرب نیوز سے انٹرویو میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے

سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ ہم حب میں ریفائنزی کے منصوبے میں بہت جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ابو ظہبی کی مبادلہ پیٹرولیم کمپنی پاک عرب ریفائنزی لمیٹڈ( پارکو ) اور او ایم وی ( او ایم وی پاکستان ایکسپلوریشن جیسلشافٹ ) کے درمیان 5 ارب ڈاکر کی سرمایہ کاری ہوگی۔حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ یہ منصوبہ مبادلہ پیٹرولیم، پاکستان کی وزارت پیٹرولیم اس کے ساتھ ساتھ پارکو اور او ایم وی کے درمیان بات چیت کا نتیجہ ہے۔اماراتی سفیر نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلق کی مضبوطی کو ظاہر کرے گا کہ کس طریقے سے یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری اور اس کے مستقبل پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نئے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے معاملے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔اماراتی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں ریفائنری کے منصوبے سے متعلق تفصیلات کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ اس حوالے سے کئی اجلاس ہوچکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران مبادلہ پیٹرولیم کے چیف ایگزیکتو افسر( سی ای او) کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے وفد نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کی تھی۔اماراتی سفیر نے کہا کہ وہ اس منصوبے پر تفصیلی گفتگو کرچکے ہیں، ہم بہت جلد اسے شروع کرنے والے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…