اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمرا ن خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کر نے کے بعد امریکہ پہنچ گئے پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر سے ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مدینہ منورہ سے امریکہ پہنچے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی اوورسیز وزیراعظم زلفی بخاری اور دیگر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 23 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے،23 ستمبر کو ہی وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان کے درمیان ملاقات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نیویارک میں کشمیری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم ورلڈ بینک کے صدر اور بل گیٹس سے بھی ملیں گے،وزیراعظم ملائیشیا اور بلجیم کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورے کے دور ان چینی حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور وزیراعظم عالمی میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرینگے،وزیراعظم مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سائیڈ لائن پر پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا،وزیراعظم سائیڈ لائنز پر بیشتر ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم عمرا ن خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کر نے کے بعد امریکہ پہنچ گئے پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر سے ملاقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی ائیرلائن کے چارٹرڈ طیارے میں مدینہ منورہ سے امریکہ پہنچے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی اوورسیز وزیراعظم زلفی بخاری اور دیگر حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔