جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کی تمام کوششیں دم توڑ گئیں کشمیر مسلے پر مخالفت پر منہ کی کھانی پڑ گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارتی مخالفت کے باوجود آج یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہے ہماری کوشش رہی کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پھر سے دنیا میں اجاگر کریں. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کل جماعتی کشمیر کانفرنس جاری ہے ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں طویل

عرصے سے جدوجہد جاری ہے ، 5 اگست سے تحریک آزادی میں نیا موڑ آیا ، تاریخ سے سب واقف ہیں ،طویل جدوجہد سے بھی واقف ہیں.وزیر خارجہ نے کہا کہ5 اگست ایسا دن ہے جب بھارت نے غیر قانونی اقدامات اٹھائے، ہمیں نئی حکمت عملی نئے موڑ کو سامنے رکھ کربنانی ہوگی، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر پارلیمان کا ہنگامی اجلاس بلایا، ہمیں دنیا کو پیغام دینا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر قوم متفق ہے. شاہ محمودقریشی نے کہا رہنما اصولوں کی روشنی میں ہم نے کوشش کی کہ مسئلے کو آگے لے کر چلیں، بہت عرصے سے مسئلہ پس منظر میں چلا گیا تھا، بات نہیں ہورہی تھی، بھارت نے بہت چالاکی سے تحریک آزادی کو دہشت گردی سے منسلک کردیا.انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہی کہ ہم مسئلہ کشمیر کو پھر سے دنیا میں اجاگر کریں، سلامتی کونسل میں 54سال بعد مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، بھارت سیکیورٹی کونسل اجلاس میں جتنی رکاوٹ ڈال سکتا تھا وہ ڈالی، امریکا،روس ،فرانس ،برطانیہ لچک نہ دکھاتے تو اجلاس نہیں ہوسکتا تھا. وزیر خارجہ نے کہا مسئلے پرسیکیورٹی کونسل کا اجلاس کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزا ہے ، سلامتی کونسل اجلاس کیلئے بھارت نے بے شمار رکاوٹیں کھڑی کیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل ہونا ہے.شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے نظریے پر ایک بار پھر مہر لگ گئی ہے ،اوآئی سی کے فورم کو آج متحرک کرنا آسان نہیں ہے، فلسطین کے مسئلے پراوآئی سی میں یکسوئی دکھائی نہیں دے رہی ، جی سی سی میں بھی اس وقت سنگین اختلافات ہیں، اوآئی سی ممالک میں کس نوعیت کے اختلافات ہیں، تفصیل میں نہیں جانا چاہتا. انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے باوجود پاکستان نے او آئی سی کو متحرک کیا ہے، اوآئی سی نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فی الفور اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے.وزیرخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت نہیں، یوم عاشور پر جلوس پر پابندی تھی، مقبوضہ کشمیر میں امام بارگاہوں پر حملے کئے گئے ، مسئلہ کشمیر بھارتی مخالفت کے باوجود آج یورپی یونین کے ایجنڈے پر ہے. شاہ محمود قریشی نے کہا نریندر مودی میں ہمت ہے تو سری نگر میں جلسہ کرکے دکھائے ،مودی کرفیو ہٹائے،کشمیر ی قیادت کو رہا کرے ،جلسے میں ان کی رائے لے.

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…