منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان واشنگٹن دورے پر کتنا خرچ آیا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کس نے پاکستان کو مقروض بنایا اور کس نے ٹیکس کے پیسوں پر کتنی عیاشی کی ،چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اعداد و شمار جاری کردئیے ۔ زرداری اور نواز شریف کے دوروں کے اخراجات کا وزیراعظم عمران خان کے دوروں پر خرچ سے موازنہ ،واشنگٹن اور نیویارک کے دوروں کی الگ الگ تفصیلات جاری کردیں ۔

اتوار کو ایک بیان میں سیف اللہ نیازی نے بتایاکہ زرداری 2009 میں واشنگٹن گئے تو 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 68 ڈالرز کا خرچہ آیا، نواز شریف نے 2013 میں واشنگٹن کا قصد کیا تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے۔ انہوں نے بتایاکہ عمران خان 2019 میں بطور وزیر اعظم واشنگٹن گئے تو محض 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز میں دورہ مکمل ہوگیا، اسی طرح نیویارک کے سرکاری دوروں پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی واضح فرق دکھائی دیتا ہے۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ زرداری صاحب 2012 میں نیویارک یاترہ کیلئے گئے تو غریب قوم کے 13 لاکھ 96 ہزار 2 سو 1 ڈالرز خرچ کرآئے۔ انہوںنے کہاکہ نواز کو 2016 میں نیویارک جانا ہوا تو مقروض قوم کو11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز کے خطیر اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑا۔سیف اللہ خان نیازی نے کہاکہ نون لیگ کے نام نہاد درویش وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2017 میں گئے اور 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کرآئے، وزیر اعظم عمران خان چند دنوں میں نیویارک تشریف لے جائیں گے تو اندازاً صرف 1 لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کے اخراجات اٹھیں گے۔سیف اللہ نیازی نے کہاکہ زرداری و نواز حکومتیں مسلسل قوم کی پشت پر قرضوں کا بوجھ بڑھاتی رہیں، دوسری جانب دونوں جماعتوں کی قیادت نہایت بے شرمی سے ٹیکس گزاروں کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر لٹاتی رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…