جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر سپریم کورٹ نے اہم رکن اسمبلی کونااہل قراردیدیا

datetime 24  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ نے اثاثے چھپانے پر رکن اسمبلی کی نا اہلی پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں تفصیلات چھپانے نے سسٹم اور لوگوں کو کرپٹ بنایا۔سپریم کورٹ نے کہاکہ کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کو کوئی بھی رعایت تباہ کن ہو گی،امیدواروں کو پہلے ہی بہت رعایت مل چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امیدواروں کو کاغزات نامزدگی میں رعایتی نمبروں سے پاس کرنے کے اچھے نتائج نہیں نکلے۔انہوں نے کہاکہ انتہائی کو چھوتی صورتحال کے لیے انتہائی اقدامات کرنا ہوں گے۔فیصلے میں نوازشریف نا اہلی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا۔ فیصلے میں کہاگیاکہ نوازشریف نے 2013 انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں کیپیٹل ایف زیڈ ای سے قابل وصول اثاثے چھپائے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ اثاثے چھپانے اور غلط بیان حلفی پر نوازشریف نااہل ہوئے،عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 99F اور آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت صادق و آمین نہیں تھے۔سپریم کورٹ کے مطابق جب کوئی عوامی عہدہ رکھنے والا جان بوجھ کر اثاثے چھپائے اور غلط بیان حلفی دے تو یہ نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے کہاکہ پبلک آفس رکھنے والوں نے لوگوں کی قسمت کے فیصلے کرنے ہوتے ہیں،حقائق بتانا ایک امتحان بھی ہے اور فرض بھی۔سپریم کورٹ نے کہاکہ یہ فرض بغیر کسی غلط بھائی اور داغ کے پورا کیا جانا چاہیے،یہ امتحان غیر منصفانہ سہاروں کے بغیر پورا کیا جانا چاہیے۔سپریم کورٹ نے کہاکہ معظم علی خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اور زیر کفالت افراد کے اثاثے چھپائے۔ فیصلے میں کہاگیاکہ معظم علی خان نے غلط بیان حلفی جمع کرایا جو بڑا جرم ہے،معظم علی خان کی طرف سے اثاثے چھپانے کی وجوہات قابل قبول نہیں۔معظم علی خان نااہلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…