واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں بنیادی آزادی کو بحال اور گرفتار افراد کو فوری رہا کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں اس علاقے کے رہائشیوں پر مستقل پابندیوں اور حراست میں لیے جانے کی رپورٹس پر مسلسل تشویش ہے۔اس علاقے کے دورے کے بعد واپس آنے والے
عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ‘ہم انفرادی حقوق کے احترام، قانونی طریقہ کار کی تعمیل اور ایک جامع مذاکرات پر زور دیتے ہیں۔بھارت کا ذکر کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے کہا کہ ہم قانونی کارروائی اور جامع بات چیت کے لیے ہر فرد کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارت کے خدشات سے آگاہ ہیں لیکن اس بات پر زور دیتے رہیں گے کہ جتنی جلد ممکن ہو خطے میں صورتحال معمول پر لانے کے لیے کام کیا جائے۔