ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی اقدامات کا ردعمل،چین نے پاکستان کوسلامتی کونسل میں حمایت کی یقین دہانی کروادی

datetime 9  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے حوالے سے کہا ہے کہ چین نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے اور پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جانے کے فیصلے پر تعاون کرے گا اور چین کی وزارت خارجہ نے بھی حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کردیا۔چین کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین کو کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور یک طرفہ اقدامات سے صورت حال مزید خراب ہوگی اور ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہیں۔شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے بعد ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی کے ساتھ میری ڈھائی گھنٹے کی نشست ابھی مکمل ہوئی ہے جو مفید اور ان کے بقول بروقت نشست تھی۔چینی وزیر خارجہ کا حوالے دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ مصروفیات اور شارٹ نوٹس کے باوجود میں یہ نشست صدر شی کے حکم کے مطابق کر رہا ہوں کیونکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی نوعیت مختلف ہے اور ہمارے ردعمل کی سطح بھی مختلف ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج میں نے مقبوضہ جموں اور کشمیر سے متعلق بھارت کے حالیہ اقدامات پرپاکستان کے تحفظات اور تشویش ان کے سامنے رکھا اور ان کا جواب سنا جو پریس ریلیز کی شکل میں سامنے آ جائیگا۔چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ‘مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ چین نے آج ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا بااعتماد دوست ہے اور یہ دوستی لازوال ہے اور اس پر جتنا فخر کیا جائے وہ کم ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے موقف کی مکمل تائید کی اور ہم سے اتفاق کیا کہ اقدامات یک طرفہ ہیں اور انہوں نے اتفاق کیا کہ اس سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت اور ہیئت میں تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہوں نے اتفاق کیا کہ اس سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔وزیرخارجہ نے چین کے موقف کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع مسئلہ تھا اور ہے اور اقوام متحدہ نے اس کو تسلیم کیا ہوا ہے اور اس کا حل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بنیاد بنا کر نکلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے اور اس وقت جو کشیدگی ہے اس میں اضافہ نہ ہو۔پاکستان کے خدشات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے انہیں پاکستان کی تشویش کے

بارے میں آگاہ کیا کہ ترامیم کے بعد ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جب کرفیو ہٹے گا تو وہاں ظلم و بربریت کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے جس سے نہ صرف مزید انسانی حقوق پامال ہوں گے بلکہ مزید خون خرابے کا اندیشہ ہے اور اس کا ردعمل بھی ہو سکتا ہے اور اس ردعمل سے توجہ ہٹانے کے لیے کوئی پلوامہ جیسی حرکت دوبارہ کی جا سکتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے جو فیصلے کیے ہیں اور سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے تو چین، پاکستان کی مکمل حمایت کرے گا اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون رکھے گا۔چین کے تعاون کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ ہماری وزارتیں اور مشنز آپس میں تبادلہ خیال جاری رکھیں گے تاکہ ہماری اپروچ اور حکمت عملی مشترکہ ہو اور ا?پس میں یکسوئی سے ہم آگے بڑھ سکیں ’۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…