جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

جس بات کا ڈر تھا بھارت نے وہی کر دیا ، پاکستان بھی خاموش نہ رہا، بھرپور جواب

datetime 5  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جس بات کا ڈر تھا بھا رت نے وہی کر دیا مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل کی تبدیلی سے حالا ت مزید کشیدہ ہو نگے۔ کشمیر کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے، بھا رتی حکو مت کے اس اقدام کے اثرات لداخ اور آزاد کشمیر میں بھی دکھا ئی دیں گے ۔

تفصیلا ت کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا ریاست کا درجہ ختم کرنے پرردعمل دیتے ہوئے انہو ں نے کہا ہے کہ بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،بھارت کی غلط فہمی ہے کہ معاملے کودبالے گامودی سرکار کے فیصلے پر دنیابھرکے کشمیری اضطراب کی کیفیت میں ہیں،بھارت نے مسئلہ کشمیرکودوبارہ زندہ کردیاہے،مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگیاہے۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے وعدے کی خلاف ورزی کی، بھارت ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے نہیں بدل سکتا،بھارت نے آج مقبوضہ کشمیرکوعالمی حیثیت دلادی ۔پاکستان چاہتاتھابات چیت سے مسئلہ حل ہو،بھارت اپنے وعدوں سے فراراختیار کررہا ہے۔ صدرٹرمپ نے بھی ثالثی کی پیشکش کی تھی، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماوں کوگرفتارکرلیاگیاہے،آزادی کی لہرنوجوان نسل کومنتقل ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کے اثرات لداخ اورآزادکشمیرمیں بھی دکھائی دیں گے،ہمیں کوئی شک وشبہ نہیں کہ بھارت کیاکرنے جارہاہے،بھارتی ترامیم کواقوام متحدہ سمیت کوئی تسلیم نہیں کریگا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خون خرابے پرتلاہواہے،میرواعظ پہلے ہی کہہ چکے بھارت نے کچھ کیاتوردعمل آئیگا،وزیر خارجہ نے کہا کہ آج نہروکابھارت دکھائی نہیں دے رہا۔

سیکولربھارت کی شکل تبدیل ہورہی ہے،بھارت میں آج آرایس ایس کی سوچ بڑھ رہی ہے،جس کاخدشہ تھابھارت نے آج وہ حرکت کردی،بھارتی اپوزیشن کودیوارسے لگادیاگیاہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان کوتنہاکرنیکی کوشش میں بھارت کوناکامی ہوئی،پاکستان نے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنی ہیں،وزیراعظم مسئلے کوحل کی طرف لے جاناچاہتے تھے بھارت نے کشمیریوں کوپہلے سے زیادہ یکجاکردیاہے،ہم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوتفصیلی خط لکھاہے،سیکریٹری جنرل او آئی سی نے تشویش کااظہارکیا ہے،انہوں نے کہا کہ پوری امہ یک زباں ہوکربھارتی جارحیت کی مذمت کرے،پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…