اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

عافیہ صدیقی کی رہائی، بڑا سرپرائز، وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران کیا کرنیوالے ہیں؟ حامد میر نے دعویٰ کر دیا

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ میں آواز ضرور بلند کریں گے، معروف صحافی حامد میر نے اپنے کالم عمران خان اور عافیہ صدیقی میں لکھا کہ پاکستانی قوم کو عافیہ صدیقی کے متعلق سب سے پہلے عمران خان نے ہی آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ 2002ء میں عمران خان کو اپنے پروگرام میں بلایا،حامد میر نے لکھا کہ اس پروگرام میں عمران خان کو بلانے پر جنرل پرویز مشرف کے

ایک غیر سیاسی مشیر نے بلایا اور بڑے ہی نرم لیکن سنجیدہ لہجے میں کہا کہ برخوردار آئندہ آپ کے شو میں عمران خان نظر نہیں آنا چاہئے ورنہ بڑی گڑ بڑ ہوجائے گی۔ کچھ ایسا ہی ہدایت نامہ پیمرا سے بھی آگیا اور بلیک لسٹ میں چوہدری نثار اور خواجہ محمد آصف بھی شامل ہوگئے۔ غیر علانیہ سنسر شپ سے یہ ہمارا پہلا تعارف تھا۔اس واقعے کے کچھ دنوں بعد عمران خان کا پیغام ملا کہ انسانی حقوق کا بڑا مسئلہ ہے اور اسے آپ کے شو میں اٹھانا ہے، حامد میر نے لکھا کہ میں نے عمران خان سے مسئلے کی نوعیت پوچھی تو انہوں کہا کہ ایک عورت کو کراچی سے اس کے چھوٹے چھوٹے بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔ یہ ایک انسانی مسئلہ تھا لہٰذا ہم نے عمران خان پر عائد غیر اعلانیہ سنسر شپ کی خلاف ورزی کا خطرہ مول لیا اور اپنی تئیں احتیاط یہ کی کہ اس وقت کے وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کو بھی اس پروگرام میں مدعو کرلیا۔ عمران خان نے اس پروگرام میں انکشاف کیا کہ کراچی میں ایک خاتون عافیہ صدیقی کو اس کے تین بچوں سمیت حکومتی اداروں نے اٹھا لیا ہے۔ 2003میں جبری گمشدگیوں کے خلاف یہ پہلی موثر آواز تھی جو عمران خان نے بلند کی۔ عمران خان کو پروگرام میں بلانے پر حکومت ناراض ہوئی تو اس وقت کے وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے مہربانی کرتے ہوئے ہمیں حکومت کے غیظ و غضب سے بچالیا لیکن عمران خان مسلسل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لئے آواز اٹھاتے رہے۔حامد میر نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی جیل پہنچانے والے پرویز مشرف آج خود ایک نمونہ عبرت بن چکے ہیں لیکن جو المیہ انہوں نے شروع کیا وہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

اس المیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے والے عمران خان آج پاکستان کے وزیراعظم ہیں، وزیراعظم بننے کے بعد سے وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں خاموش ہیں لیکن انہوں نے عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے دورہ امریکہ میں عافیہ کا مسئلہ ضرور اٹھائیں گے۔ بعض اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے بھی یہ مسئلہ امریکہ کے ساتھ اٹھایا ہے کیونکہ عافیہ کو غزنی سے گرفتار کیا گیا۔ امید رکھنی چاہئے کہ عمران خان اس المیے کو ضرور ختم کریں گے جو مشرف نے شروع کیا تھا اور امریکہ کی جیل سے پاکستانی قوم کی غیرت کو رہائی ضرور دلوائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…