اسلام آباد(اے این این )سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اعتراض لگا کر وضاحت مانگ لی۔سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے دو ریکوزیشن جمع
کرائی ہیں، اپوزیشن واضح کرے کہ کون سی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کرنا ہے؟۔سینیٹر شیری رحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے 4 دن بعد اعتراض لگانے کا مقصد کیا ہے؟ اعتراضات تاخیری حربہ ہیں اور سینیٹ کا اجلاس بلانے میں تاخیر غیر آئینی ہو گی۔