بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مشرف دور میں بھی شیخ رشید نے ریلوے کا محکمہ تباہ کیا تھا،ٹرین حادثوں پر وزیر کے مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اب اپنے وزیر سے استعفیٰ مانگیں گے ؟ بلاول کا استفسار

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صادق آباد ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ ٹرین حادثوں پر وزیر کے مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اپنے وزیر سے استعفیٰ مانگیں گے ؟

انہوں نے سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثوں میں نجانے کتنی انسانی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا؟ چیئرمین پی پی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے یہ قیامت کی گھڑی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹرین حادثے معمول بنتے جارہے ہیں اور وزیر ریلوے کچھ نہیں کر پارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے وزیر بظاہر حادثوں کے مکمل ذمہ دار ہیں لہذا ان کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے تک شیخ رشید کو چاہیے کہ وہ وزارت سے مستعفی ہو جائیں۔چیئرمین پی پی پی نے الزام عائد کیا کہ جنرل مشرف کے دور میں بھی شیخ رشید نے ریلوے کا محکمہ تباہ کیا تھا جس کا خمیازہ جمہوری حکومتوں کو بھگتنا پڑا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب سے شیخ رشید وزیر ریلوے بنے ہیں اس وقت سے کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے ٹریک کی مرمت کے لیے ضروری سامان (سپلائی) تک مہیا نہیں کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بڑے فخر کے ساتھ شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دی تھی لیکن آج خان صاحب کا یہ فیصلہ بھی غلط ثابت ہوگیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے عمران خان اور شیخ رشید نے مل کر کئی ٹرینوں کا افتتاح کیا۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کھڑی بوگیوں کو ملا کر نئی ٹرینیں چلانے والے عمران خان اورشیخ رشید صرف پوائنٹ اسکورنگ کے چکر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے کی طرح ملک بھی چلا کر عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری طور پر مالی امداد کا اعلان کرے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…