پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی حکومت کے درمیان ڈیل؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ،سابق وزیر خزانہ نے بڑا چیلنج کردیا

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرایسے معاملات کسی کے علم میں ہے تو انہیں منظر عام پر لایا جائے۔ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے اس بیان پر رد عمل دیا جس میں کہا گیا تھا کہ اسحاق ڈار نے ایک کاروباری شخصیت کے ذریعے ڈیل کرنے کیلئے حکومت سے رابطہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ ایسی

حکومت کے ساتھ کسی قسم کی بات کرنا پسند نہیں کرتے جس کی کوئی بھی سیاسی،اخلاقی اور قانونی حیثیت نہ ہو۔انہیں سیاسی طور پر بنائے گئے مقدمات میں پھنسایا گیاہے اس لئے کسی بھی قسم کا معاہدہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے اس الزام کو بھی مسترد کیاکہ گزشتہ20سال سے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ گزشتہ35سال سے باقاعدگی سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرارہے ہیں انہیں اپنے ملک کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…