اسلا م آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ اچھا کردار ادا کررہے ہیں اور نئے چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن کسی ایک نام پر متفق نہیں ہوسکی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قوانین کے تحت احتجاج کرتی ہے تو اس کی مخالفت نہیں کریں گے لیکن قوانین توڑنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھاکہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔