پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ ن کے 26ناراض ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت کا عندیہ‎

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن میں فاروڈ بلاک سامنے آگیا ہے۔ پارٹی سے تعلق رکھنے 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انکی قیادت پراعتماد کا اظہار کردیا ہے جبکہ،ترجمان ن لیگ کہتی ہیں فارورڈ بلاک ہوتا تو بجٹ میں ووٹ نہ پڑتے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سترہ اور قومی اسمبلی کے نو ن لیگی اراکین نے جو اپنی قیادت کی پالیسیوں سے متفق نہیں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلادیا ہے۔بنی گالہ میں ملاقات کے دوران منحرف اراکین نے عمران خان کی پالیسیوں کی حمایت کی جبکہ وزیراعظم نے ن لیگی اراکین کے موقف کا خیر مقدم کیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سینئر رہنما اس فاروڈ بلاک کی قیادت کر رہا ہے اور بجٹ سے پہلے سے یہ اراکین جہانگیر ترین سے رابطے میں تھے۔ ملاقات میں جہانگیر ترین،علیم خان،نعیم الحق اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔وزیراعلٰی پنجاب کو وزیراعظم نے خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔ سترہ ایم پی ایز پہلے مرحلے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملے تھے اور گورنر نے وزیراعظم کے ایک معاون خصوصی سے لاہور میں ان کی ملاقات کروائی تھی۔ ذرائع کے مطابق منحرف اراکین کا کہنا ہے کہ فنڈز چاہیے نہ عہدہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں ایڈ جسٹ کیا جائے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایسی خبریں تبصرے کے بھی قابل نہیں اگر فارورڈ بلاک ہوتا تو بجٹ میں ہمارے اتنے ووٹ نہ ہوتے تاہم انہوں نے باضابطہ طور پر اس کی تردید نہیں کی تاہم ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے منحرف اراکین کا تعلق جنوبی و وسطی پنجاب سے ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…