منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

جو حکومت 4 ہزار ارب ریونیو پورانہ کر سکے 5500 ارب کا کیسے اکٹھا کریگی ؟شاہد خاقان عباسی قو می اسمبلی میں پھٹ پڑے

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جو حکومت 4 ہزار ارب ریونیو پورانہ کر سکے 5500 ارب کا کیسے اکٹھا کریگی ‘1500ارب کیلئے ہر چیزمہنگی کرنی پڑرہی ہے ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت 4 ارکان اسمبلی

گرفتارہیں،2 کے پروڈکشن آرڈرجاری کئے گئے 2 کے نہیں،انہوں نے کہا کہ ایوان میں صرف اپوزیشن بنچ سے عوام مسائل پر بات ہو رہی ہے ،حکومت کہہ رہی ہے کہ افراط زر 13 فیصدپرآجائیگا،ایک سال پہلے ملکی گروتھ ریٹ 6 فیصدتھا،انہوں نے کہا کہ جو حکومت 4 ہزار ارب ریونیو پورانہ کر سکے 5500 ارب کا کیسے اکٹھا کریگی ،جو قوم 4 ہزار ارب کا ٹیکس برداشت نہیں کر سکتی5500 ارب کا کیسے کرے گی ،1500 ارب کیلئے ہر چیزمہنگی کرنی پڑرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آمدن اوراخراجات کافرق 50فیصدسے بڑھ گیاہے،رواں سال بجٹ میں سود کیلئے 2900 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،سودکی رقم میں اضافہ نہ کرتے توٹیکس بڑھانانہ پڑتے،موجودہ حکومت نے 8 ماہ میں یہ حال کردیا ،حکومت 5 سال پورے کرے گی توکیاحال ہوگا؟ حکومت کومسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کہا جاتا ہے ہم نے بہت قرضہ لیا اس پر کمیشن بھی بن گیا،آج بھی بتا سکتا ہوں قرضہ کمیشن کی رپورٹ میں کیا لکھا جائے گا،نیب کو بھیجیں یا کمیشن بنائیں شرح سود بڑھانے کی کا جواب دیں ،انہوں نے کہا کہ حکومت جب ذمہ داری سے بات نہ کرے تو ناکام ہی ہوتی ہے ،ہم خود اس تاثر کو بڑھاتے ہیں کہ حکومت شاہ خرچیاں کرتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…