سیاحت کے فروغ کیلئے ایئر لائنز کو خصوصی مراعات دینے کا اعلان

19  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے سیاحت کے فروغ کیلیے ایئرلائنز کو خصوصی مراعات دینے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چھوٹے ایئرپورٹ پرلینڈنگ ،ہائوسنگ اورنیوی گیش چارجزنہیں لیے جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوی ایشن ڈویژن میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے سیاحت کے فروغ کے ویژن پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، جو بھی ایئرلائن سیاحتی مرکز کے قرب و جوار میں واقع چھوٹے ایئر پورٹس پر بھی فلائٹ کا آغاز کریں گی تو ان سے لینڈنگ ہائوسنگ نیوی گیشن چارجز نہیں لئے جائیں گے۔غلام سرور خان نے کہاکہ لائسنس پانچ برس کے لیے دیا جائے گا، ایروناٹیکل سروسز کا کرایہ بھی نہیں لیا جائے گا اور لائسنس حاصل کرنے والی فضائی کمپنی کے لئے خصوصی رولز اپلائی ہوں گے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ سوشل اکنامک روٹس پر فضائی کمپنی کو ٹیکس میں ایف بی آر سے خصوصی مراعات دینے کی سفارش کی جائے گی ، مذکورہ روٹس پر زیادہ سے زیادہ 40 سیٹوں والا جہاز لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی، مذکورہ پالیسی وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ترتیب دی گئی ہے۔اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا مختلف ایئرپورٹس پر غیر ملکی سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھی دورے کیے تھے اور مسافروں کے بیگ کی ریپنگ کی تجاویز دی گئی۔غلام سرور خان نے کہاکہ تمام بڑے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں اور مسافروں کے سامان کی ریپنگ سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں کے بیگوں میں سے چوری کے واقعات کی روک تھام کی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…