بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

کنٹرول لائن پرپاکستانی اوربھارتی افواج کے درمیان شدیدفائرنگ ،دونوں ممالک کی افواج نےکس چیز کو نشانہ بنایا؟صورتحال شدید کشیدہ

datetime 10  جون‬‮  2019 |

جموں ،نئی دہلی(کے پی آئی،آن لائن )بھارت اور پاکستان کی افواج نے گذشتہ روز ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے درمیانہ درجے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

دونوں طرف گولیوں کا تبادلہ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔دوسری جانب  بھارت نے خطے میں قیام امن اور مسائل کے حل کیلئے بات چیت کی پاکستان کی پیشکش مسترد کردی ہے، بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت اکٹھے نہیں چل سکتے، اگر پاکستان تعلقات بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے تو بھارت مخالف عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔  نریندر مودی نے ہمیشہ اپنے خطے میں امن اور ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔ بھارت نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ خالصتان عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور کرتار پور کوریڈور سے متعلقہ کمیٹی میں مخصوص متنازع عناصر کو شامل کرنے سمیت کلیدی مسائل پر وضاحت پیش کی جائے۔  بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان کی طرف سے بات چیت کی پیش کش کو بھارت نے مسترد کردیا ہے اور کہا ہے دہشت گردی اور بات چیت اکھٹے نہیں چل سکتے ۔ بھارتی اخبار کے مطابق آپریشن بلواسٹار کی برسی کے موقع پر پاکستان کے ایواکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے رکن گوپال سنگھ چاولہ کی طرف سے بھارت مخالف نعرے بلند کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف بہت واضح ہے جس کا پہلے اعادہ کرچکے ہیں کہ پاکستان بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصرکے خلاف کارروائی کرے۔

بھارتی وزارت خارجہ نے بشکیک میں 13 اور 14 جون کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی اور کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقا ت کا کوئی امکان ہے نہ ہی اس حوالے سے کوئی تجویز زیر غور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…