بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

 وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس،معاشی ٹیم کی بجٹ تجاویز منظور،بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر،

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، چیئرمین ایف بی ار شبر زیدی اور دیگرمتعلقہ حکام شریک ہوئے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2019-20 کی بجٹ تجاویززیر غور آئیں۔ ذرائع نے بتایاکہ معاشی ٹیم کی جانب سے بجٹ سے متعلق مختلف تجاویز پیش کی گئیں،وزیراعظم عمران خان نے متعدد تجاویز منظور کرلیں۔ذرائع  نے بتایاکہ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو عوام دوست بجٹ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں عام شہریوں پر ذیادہ بوجھ نہ ڈلے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ زرائع کے مطابق وکلا ء احتجاج کے دوران کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قانون کی حکمرانی اور امن و امان کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بھی بات چیت  کی گئی،پنجاب حکومت کے آئندہ بجٹ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔  اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر مملکت برائے محصولات حماد اظہر، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، چیئرمین ایف بی ار شبر زیدی اور دیگرمتعلقہ حکام شریک ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…