منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

طوفانی بارشوں اور بھارتی آبی جارحیت کا خدشہ، 16 اہم بیراجز اور ہیڈ ورکس کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جاری

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ممکنہ بھارتی آبی جارحیت اور طوفانی بارشوں کے خطرات کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے 16 اہم بیراجز اور ہیڈ ورکس کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ صوبائی و ضلعی حکام کو لاہور سمیت پنجاب بھرمیں

راوی، چناب، جہلم اور سندھ سمیت بہنے والے تمام دریاؤں کے اندر اور گردونواح میں قائم غیر قانونی بستیوں کے مکینوں کووہاں سے بروقت محفوظ مقامات پرشفٹ کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔معتبر اور مصدقہ ذرائع کے مطابق ایک طرف جہاں حکومت پنجاب کو گذشتہ سالوں کی نسبت رواں برس مون سون کے دوران کہیں زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت دریائے راوی پر اپنے دونوں ڈیمز کا پانی دریائے راوی میں چھوڑ کر آبی جارحیت کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ”بلوکی ہیڈ ورکس، چشمہ بیراج، اسلام بیراج، جناح بیراج، خانکی ہیڈ ورکس، مرالہ ہیڈ ورکس، پنجند ہیڈ ورکس، قادر آباد ہیڈ ورکس، رسول بیراج، سندھنائی بیراج، سلیمانکی ہیڈ ورکس، تونسہ بیراج، تریموں بیراج، اسلام ہیڈ ورکس، محمد والا ہیڈ ورکس اور غازی بروتھا بیراج“ کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔صوبائی حکومت کے معتبر ذرائع نے بتایا کہ اگر بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا تولاہور، نواحی علاقوں شاہدرہ، بیگم کوٹ،جیا موسیٰ، شیخوپورہ،جڑانوالہ کو شدید خطرات لاحق ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…