اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی نعیم الحق کے بھتیجے شیراز الحق کو نادرا کراچی ریجن کا ڈائریکٹر لگا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیراز الحق کو دو ماہ پہلے نادرا میں گریڈ اٹھارہ میں بھرتی کیا گیا،دو ماہ بعد ہی شیرازالحق کو گریڈ انیس میں ترقی دی گئی،نادرا میں پہلی بار صرف دو ماہ میں کسی افسر کی گریڈ اٹھارہ سے گریڈ انیس میں ترقی دی گئی۔
پندرہ مئی کو شیراز الحق کو نادرا کراچی ریجن کا ڈائریکٹر لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے نادرا حکام کی ملاقات چودہ مئی کو ہوئی تھی،ملاقات میں نعیم الحق بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نعیم الحق نے زرتاج گل کی بہن کی نیکٹا میں ڈائریکٹر تعیناتی کی مذمت کی تھی اور اس اقدام کو اقربا پروری کی مثال قرار دیا تھا۔