ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

علی وزیر8 ساتھیوں سمیت گرفتار، محسن داوڑ بھاگ نکلے،چیک پوسٹ پرحملے کے بعد ترجمان پاک فوج کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے ، علی وزیرسمیت آٹھ کو گرفتار کرلیاگیا ، محسن داوڑ لوگوں کو اشتعال دلانے کے بعد فرار ہوگیا ۔اتوار کو پاک فوج کے ایک بیان کے مطابق محسن جاویدداوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے

بویہ میں خڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ بیان کے مطابق یہ لوگ ان مشتبہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کیلئے دبائوڈالنا چاہتے تھے جنہیں ایک دن پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔چیک پوسٹ پر موجود فوجیوں نے اشتعال اور براہ راست فائرنگ کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کے تبادلہ میں تین افراد جاں بحق اوردس افراد زخمی ہوگئے ۔تمام زخمیوں کو علاج کیلئے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…